جہلم میں ایک ہی دن میں دو درجن کے قریب حادثات، ریسکیو 1122 نے 67 افراد کو ریسکیو کیا

0 18

جہلم: پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جہلم نے ایک دن کے اندر بروقت رسپانس کرتے ہوئے 9 منٹ کے اوسط ریسپانس ٹائم کے ساتھ مجموعی طور پر 67 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

60 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا گیا جن میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 17 تھی جس میں 25 افراد زخمی ہوئے، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 39 تھیں، کرائم کیس 1، آگ لگنے کا ایک واقع اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 1 رہی۔

اس کے علاوہ پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت 5 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے لئے راولپنڈی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 5 مریضوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.