جہلم شہر گیس کے پر یشر کم ہونے سے گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے

جہلم: اندرون شہر گیس کے پر یشر کم ہونے سے گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے، ہانڈی روٹی کی تیاری میں خواتین کو دشواری کا سامنا جبکہ آئیسکو کی جانب سے اعلانیہ و غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری، عوامی نمائندوں کو چاہیے کہ وہ ضلع جہلم کے مسائل پر توجہ دیں۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں گیس پریشر انتہا ہی کم ہو گیا ہے جس کے باعث گھریلو صار فین کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شدید سردی میں چولہے نہ جلنے سے خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بچے بوڑھے سردی سے ٹھٹھرنے لگے، خواتین کو ہانڈی روٹی کی تیاری مسئلہ بن چکی ہے۔
دوسری جانب بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی تواتر سے جاری ہے جس سے صارفین کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔