جہلم پریس کلب کے ممبر و معروف سینئر صحافی دلنواز احمد کے والد محترم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

جہلم پریس کلب کے ممبر و معروف سینئر صحافی دلنواز احمد کے والد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جنوال میں ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں شہری، صحافتی، وکلاء، مذہبی، سیاسی، رفاعی، فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سینئر صحافی کے والد گرامی کے انتقال پر سیاسی و مذہبی اور صحافتی، وکلاء تنظیموں کے عمائدین نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرتے ہوئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور تمام اہل خانہ کو صبرو جمیل عطا فرمائے۔آمین