سٹی ہاؤسنگ جہلم کے قریب لوڈر رکشہ ٹرک سے جا ٹکرایا، خواتین سمیت 4 افراد زخمی

جہلم: جی ٹی روڈ پر سٹی ہاؤسنگ جہلم کے قریب لوڈر رکشہ ٹرک سے جا ٹکرایا، خواتین سمیت چار افراد زخمی، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر سٹی ہاؤسنگ جہلم کے قریب لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے لوڈر میں سوار پختون خاندان کے چار افراد خواتین سمیت زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔