جہلم پولیس کے نصف درجن کے قریب پولیس افسران کے جہلم سے فیصل آباد تبادلے

0 43

جہلم پولیس کے نصف درجن کے قریب پولیس افسران فیصل آباد تبدیل کر دیئے گئے ۔پولیس نفری میں کمی کے باعث ضلع بھر میں جرائم میں اضافہ ، دن رات ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اکثر پولیس افسران و اہلکار بیمارہو نے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم سے نصف درجن کے قریب پولیس افسران کو جہلم سے فیصل آباد تبدیل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریفک پولیس کے 68 میں سے 31 افسران و ملازمین کو مری ڈیوٹیوں پر بھجوا دیا گیا ہے ، جس کیوجہ سے شہر میں جرائم کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے۔

شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ موجودہ نفری دن رات ڈیوٹیوں پرمعمور ہے جس کیوجہ سے اکثر و بیشتر افسران و ملازمین بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ ریسٹ نہ ملنے کے باعث کافی پولیس کے جوان بیمار پڑے ہیں ، پولیس میں پہلے ہی دل ،شوگر ، بلڈ پریشر ، یرقان کے کافی مریض موجود ہیں۔

کام کی زیادتی کے پیش نظر تھانوں میں آنے والے سائلین خوار ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے اکثر لوگ اپنا قانونی حق لینے سے محروم جبکہ پڑھے لکھے حصول انصاف کے لئے عدالتوں سے رجوع کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب، آرپی ا و راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد اور مری میں تعینات کی جانے والی پولیس نفری کو واپس بھجوایا جائے تا کہ پولیس نفری کی کمی پوری اور شہر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پا یا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.