پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ بابر صاحب دین

0 25

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بابر صاحب دین نے ایس پی سٹی جہلم محمد معاذ کے ہمراہ سینٹ جونز چرچ میں مسیحی برادری کے ارکان کے ساتھ ملکر کرسمس کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ہمیں پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے اور یہاں پر بسنے والے تمام انسانوں کی بہتری کے لئے مذہب،رنگ،نسل،عقیدہ اور فرقہ سے بالا تر ہو کر جراَت، حوصلہ مندی سے بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم سچائی اور انصاف کی سر بلندی کے لئے پورے خلوص سے کام کریں گے ہمیں محبت، انسانیت کی خدمت اور معاشرتی ترقی، استحکام اور ملک کو دہشت گردی اور جرائم سے پاک کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے، تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور انھیں تحفظ فراہم کرنا بنیادی ذمہ داری ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.