جہلم کی مرکزی گزر گاہ اکرم شہید روڈ کی تعمیر التوا کا شکار، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

0 32

جہلم: شہر کی مرکزی گزر گاہ اکرم شہید روڈ کی تعمیر التوا کا شکار، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تمام ضلعی دفاتر، کالجز، سکولوں، ہسپتالوں کو ملانے والے یہ سڑک محکمہ ہائی وے اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کا شکار ہے کئی ماہ سے کھدائی کرکے چھوڑ دی گئی ہے۔

جہلم شہر میں نئی سڑکوں کی تعمیر کیلئے کروڑوں روپے پراجیکٹ شہریوں کے لئے عذاب جاں بن گئے ہیں، ایک سال تک جادہ شاندارچوک روڈ کو لٹکائے رکھنے کے بعد انتہائی ناقص طریقے سے تعمیر تو کر دی گئی لیکن اکثر مین ہولز اونچے کرنے کی زحمت نہیں کی گئی جس کی وجہ سے جگہ جگہ گہرے کھڈے شہریوں کیلئے حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔

اسی طرح جہلم شہر کی مرکزی سڑک اکرم شہید روڈ جو ڈی سی آفس، ڈی پی او آفس، ڈگری کالجز، ہائی سکولز، ضلع کچہری، ڈسٹرکٹ جیل، سول ہسپتال، جی ٹی روڈ اور گنجان آبادیوں کو ملاتی ہے اس کے کئی ماہ سے توڑ کر چھوڑ دیا گیا ہے۔

دو ماہ میں صرف آدھا کلومیٹر برائے نام تعمیر کی گئی ہے جبکہ سڑک کا ایک بڑا حصہ تاحال کسی تباہ حال علاقے کی منظر کشی کرتا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے ضلع دفاتر آنے والے سائلین، کالجز کے طلبا و طالبات، سکولوں کے بچوں اور دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ سول ہسپتال، نجی ہسپتالوں کو جانے والے تمام مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے شہر کی مرکزی سڑکوں کو جلد مکمل کروانے کی اپیل کی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.