جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے کی تقریب کا انعقاد

0 26

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام قائد اعظم ڈے کی تقریب کا انعقاد، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کیک کاٹا، اس موقع پر سینئر نائب صدر مظہر اکرام، سیکرٹری جنرل اسامہ راشد ڈار اور دیگر موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق صدر جہلم چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد اس تقریب کے میزبان تھے، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد و دیگر نے بانی پاکستان کے یوم پیدائش کا کیک کاٹا۔

صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 دسمبر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے جنہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے لئے وطن عزیز پاکستان کو طویل جدوجہد کے بعد حاصل کیا جنہیں اپنے اکثریتی آبادی والے علاقے میں بھی حکمرانی کا حق نہیں تھا ان کے معاشی اور سیاسی حقوق سلب کر لئے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کو پاکستان قائم ہوا اور قائداعظم 11 ستمبر 1948 کو وفات پا گئے ابھی پاکستان کی عمارت اٹھنے بھی نہ پائی تھی کہ پروردگار نے ان کو اپنے پاس بلا لیا اس وجہ سے تعمیر وطن اور تعمیر قوم کا کٹھن اور صبر آزما کام ادھورا رہ گیا۔ آج ہم جن مشکلات کا شکار ہیں اس کی وجہ یہ ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم کی رخلت کے بعد میرا ملک پاکستان جن کے حوالے ہوا ان میں اتنی قابلیت ہی نہیں تھی کہ وہ اس ملک کو ایک فلاحی ریاست بنا سکے ہمیں آج کے دن عہد کرنا ہو گا کہ ہم میں سے ہر ایک شخص قائداعظم کے تصور اور افکار کے مطابق اپنے اپنے حصے کا کام پوری ایمانداری سے کرے تا کہ وطن عزیز کو موجود مشکلات سے نکالا جا سکے ہم سب پاکستانی ہیں ہمیں ملک کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔

تقریب میں چیئرمین UVG راجہ سجاد اختر،ایگز یکٹوممبر اسحاق ڈارنے جہلم چیمبرکی طرف سے اظہار خیال کیا،مہمانوں میں سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید، سابق ایگز یکٹو ممبرز راجہ طلعت محمود، چوہدری سہیل عزیز اور ایگزیکٹو ممبرز رانا ساجد حمید، آفتاب احمد ساہی، شیخ اسلام الدین، زین العابدین شامل تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.