ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع جہلم میں 2 نئے پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دے دی

0 18

جہلم:  ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی نے ضلع جہلم میں 2 نئے پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے اجلاس ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، پولیس، سول ڈیفنس، سوئی گیس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع میں پٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے این او سی کے اجراء کیلئے مختلف پٹرول پمپس مالکان کی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تر قانونی تقاضوں پر پورا اترنے والے 2 پٹرول پمپس کے این او سی اجرا کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کے قیام بارے تمام حکومتی قوائد و ضوابط کی پابندی کی جائے اور تمام محکمے اس سلسلہ میں مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں، پٹرول پمپس کی تعمیر منظور شدہ نقشوں کے عین مطابق ہونی چاہیے، نئے پٹرول پمپس کی تنصیب کے حوالہ سے متعلقہ محکموں کے این او سی لینے کے بعد درخواست کو کمیٹی میں شامل کیا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.