جہلم کی تاجر برادری نے رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا

0 41

جہلم: شہر کی تاجر برادری نے حکومت کی جانب سے رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا اور خبردار کیا کہ اگر وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پھر تاجر برادری کی جانب سے بھرپور احتجاج کیاجائے گا۔

ان خیالات کا اظہار جہلم شہر کے تاجروں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری اوقات کار 8 بجے کرنے کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ تاجر برادری پر نہ ڈالے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی چھٹی لہر پی ڈی ایم ن لیگ کی صورت میں پاکستان پر پچھلے 8 ماہ سے مسلط ہے جس نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا، سوائے نیب ترامیم کے ذریعے اپنے مقدمات ختم کرتے ہوئے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

تاجروں نے کہا کہ آئے روز مہنگائی کے طوفان برپاء ہیں، اشیاء خوردونوش سمیت ہر چیز مہنگی ہو رہی ہے، مرغی انڈے عام عوام کی دسترس سے باہر ہیں، وفاقی حکومت کو چاہیے کہ اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اقتدار سے الگ ہو جائیں تاکہ ملک میں بے چینی کی صورتحال کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.