کرسمس اور نیوائیر کے حوالے سے ایمرجنسی اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 22

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیر صدارت ضلعی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کرسمس اور نیوائیر کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہیں، یہ ہم سب کے لیے خوشی کا تہوار ہے، کرسمس اور نیوائیر کے حوالے سے ایمرجنسی اور سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے موقع پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی ادارے، پولیس اور دیگر تمام محکمے مکمل انتظامات کریں گے، چرچز اور عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، کرسچن کمیونٹی کے علاقوں میں صفائی اور لائٹنگ کے بہترین انتظامات کئے جائیں، بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 تمام چرچز میں ہونے والے اجتماعات کو ایمرجنسی کور فراہم کرے گا۔ کرسمس کے موقع پر ڈی سی آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا کمیٹی کے ممبران مزید متحرک اور فعال کر دار ادا کریں آتش بازی اور ون ویلنگ پر پابندی پر عملدرآمدکرایا جائے۔ کرسمس کے موقع پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے تمام انتظامات مکمل ہیں۔

اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ممبران نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کروائی۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو، اے ڈی سی ریونیو بابر صاحب دین، ای سی سوہاوہ، محکمہ پولیس، بلدیہ سمیت امن و بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.