جہلم پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

0 28

جہلم پولیس میں بھرتی کے لیے آنے والا اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم پولیس میں کانسٹیبلان میں بھرتی ہونے کے لیے آنے والا امیدوار محمد وقاص ولد محمد معروف ساکن سوہاوہ مجرم اشتہاری نکلا۔

بائیو میٹرک کے دوران معلوم ہوا کہ مجرم مقدمہ نمبر 213/22 بجرم 324/147/149 ت پ تھانہ سوہاوہ میں اشتہاری ہے جس کو تھانہ سوہاوہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.