جہلم میں ذخیرہ اندوزوں نے آٹا غائب کر دیا، شہری آٹے کے حصول کے لئے دربدر

0 41

جہلم: ذخیرہ اندوزوں نے آٹا غائب کردیا، شہری آٹے کے حصول کے لئے دربدر، شہری بھوکے پیٹ انتظامیہ اور حکومت کو بددعائیں دینے پر مجبور ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹ نہ پیاں روٹیاں تے سبھے گلاں کھوٹیاں، فلور ملز مالکان نے حکومت اور عوام دونوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اور بعض ڈیلر بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہے ہیں۔

جہلم شہر اور گردونواح میں ذخیرہ اندوزوں، فلور ملز مالکان اور چکی مالکان نے آٹے کی از خود قیمتیں بڑھا کر آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کردی ہے جس کی وجہ سے شہری آٹے کے حصول کے لئے سارا دن سرکاری آٹے کی تلاش میں مارے مارے پھرتے رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سرکاری آٹے کے پوائنٹ مقرر کرے جن میں ضلع کچہری، رمضان بازار، دفتر میونسپل کمیٹی کے باہر آٹے کے سٹالز قائم کئے جائیں جہاں سے شہری سرکاری آٹا بآسانی خرید سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.