ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی جہلم برائے خصوصی افراد کا اجلاس، مالی معاونت کی 11 درخواستیں منظور

0 29

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مطاہر حیات وٹو کی زیر صدارت ضلعی بحالی و تربیتی کمیٹی جہلم برائے خصوصی افراد کے اجلاس میں معذور افراد کی جانب سے مالی معاونت کے لیے موصول ہونے والی 11 درخواستیں منظور کر لی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر واجد حسین ضیاء، محکمہ لیبر، ٹیوٹا، معذور افراد کے فوکل پرسنز اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں 11 درخواستوں پر معذور افراد کو 15، پندرہ ہزار روپے مالی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں 23 معذور افراد کو 20 ہزار روپے فی کس کے حساب سے مجموعی طور پر4 لاکھ 60 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ معذور افراد کی تربیت اور مالی امداد کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے ساتھ حقداروں تک مالی امداد پہنچائی جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.