ریلوے کالونی جہلم میں صفائی کا کام کرنے والے درجنوں سینٹری ورکرز میں سے صرف چند ایک رہ گئے

0 10

جہلم: ریلوے کالونی میں صفائی کا کام کرنے والے درجنوں سینٹری ورکرز میں سے صرف چند ایک سینٹری ورکرز رہ گئے۔

ان میں سے کچھ افسران کے گھروں میں کام کرنے پر معمور ہیں جبکہ ریلوے ملازمین کی رہائشی کالونی میں سینٹری ورکروں کے کام نہ کرنے کی وجہ سے ریلوے کالونی میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔

ریلوے کالونی کے رہائشیوں نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے کالونی میں صفائی ستھرائی کے لئے سینٹری ورکرز کی بھرتیاں کی جائیں اور جو موجود ہیں انہیں کالونی کے اندر صفائی ستھرائی کرنے کا پابند بنایا جائے تا کہ ریلوے کالونی جو کہ اس وقت چھانگا مانگا جنگل کی منظرکشی کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالونی میں موجود خار دار جھاڑیوں اور گھاس وغیرہ کی صفائی ستھرائی کروائی جائے تا کہ ریلوے کالونی میں رہائش پذیر ریلوے ملازمین کے بچے موذی امراض سے محفوظ رہ سکیں اور کالونی کو صاف ستھرا بنایا جاسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.