عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے۔ اشرف چغتائی

0 7

جہلم: عمران خان کا قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہے، اس وقت ملک کی معیشت مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز مزید محاز آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، عمران خان کی طرف سے مسلسل اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دینا اور پھر پنجاب اسمبلی پہلے توڑنے کا اعلان کرنا کہ اس پر مرکزی حکومت کا ردو عمل کیا ہو گا۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ عمران خان نے اگر اسمبلی توڑنی ہے تو وہ پہلے کے پی کی اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں جو وہ نہیں کریں گے۔ ملک اس وقت آئی ایم ایف کے قرضوں کے دبائومیں ہے اور اس کی قسطیں ادا کرنے کا وقت قریب ہے تو پی ٹی آئی کے لیڈر فوری الیکشن پر زور دے رہے ہیں۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ ملک کے مفاد اور بہتری کے لئے مذاکرات ہونے چاہئے لیکن کپتان اس کو اپنی انا کا مسئلہ بنا کر بیٹھا ہے۔ حکومت نے بلکہ وزیر اعظم نے بھی کہا کہ ملک کے مفاد میں کوئی ایک قدم آگے بڑھے گا تو ہم سو قدم آگے بڑھیں گے۔

اشرف چغتائی نے میڈیا کے سوالوں کے جواب میں مزید کہا کہ اس وقت مہنگائی بیروزگاری اور ملکی معیشت پر بات چیت کے لئے تمام سٹیک ہولڈر کو مل بیٹھ کر اس کا مثبت حل نکانے کی ضرورت ہے بشر طیکہ عمران خان اپنا رویہ درست کر لیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.