جہلم کے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹرز میں 80 فیصد ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں۔ میاں مظہر حیات

0 7

جہلم: ضلع جہلم میں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں جبکہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ اور ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان میں ماہر امراض ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کو حکومت پنجاب پورا کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ضلع میں 42 بنیادی مراکز صحت جبکہ 6 رورل ہیلتھ سنٹرز ہیں جن میں 80% ڈاکٹرز کام کر رہے ہیں جبکہ تمام ادویات موجود ہیں جو مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو سوہاوہ میں سرجری کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم سے ہفتہ میں دو دن سرجن بجھوایا جاتا ہے جو وہاں مریضو ں کے آپریشن کرتا ہے۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں تقریبا سولہ ماہر امراض ڈاکٹرز کی کمی ہے جس کے ضمن میں حکومت پنجاب محکمہ صحت کو لکھا گیاہے اور یہ کمی دور ہونے کے بعد مریضوں کو بہترین صحت عامہ کی سہولیات فراہم ہوں گی۔

انہوں نے بتا یا کہ شعبہ صحت میں فراہم کی جانے والی خدمات کے پیش نظر ضلع جہلم اس مرتبہ نومبر میں پنجاب میں اول آیا ہے جبکہ ستمبر اور اکتوبر میں یہ دوسرے نمبر پر تھا۔ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے جس کو ہم یقینی بنائیں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.