مستحق مرد و خواتین بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے ملنے والا وظیفہ وصول کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر مبین

0 8

جہلم: 8171 سے پیغام ملنے کے باوجود جن خواتین و حضرات نے رقم کے حصول کے لئے رابطہ نہیں کیا وہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کالا گجراں رجوع کریں اور اپنی رقم حاصل کرنے کے ساتھ اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ان کی مالی معاونت جاری رہ سکے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کالا گجراں نے کہا ہے کہ جن مستحق خواتین و حضرات کو 8171 سے پیغام ملا ہے اور انہوں نے ابھی تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم وصول نہیں کی وہ جلد از جلد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر سے رابطہ کرکے رجسٹریشن کروائیں اور اپنی رقم بھی وصول کرلے اور انہوں نے مزید کہا یہ پیغام وصول ہونے والی خواتین و حضرات رابطے میں مزید تاخیر کرنے سے اپنی رقوم سے محروم ہو سکتی ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر مدثر مبین نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امدادی رقوم حاصل کرنے والی خواتین و حضرات اپنے بچوں کے وظائف کے اصول کے لیے اپنے بچوں کے ب فارم ہمراہ لائیں تاکہ بچوں کی بھی رجسٹریشن ہو سکے اور انہیں رقوم کی ادائیگی کی جاسکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.