جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایس ایم منیر کی روح کو ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

0 7

جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس، ایس ایم منیر کی روح کو ایصال ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، صدر جے سی سی آئی ملک خاور شہزاد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں معروف صنعت کار و سرپرست یو بی جی ،ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

اس موقع پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری ملک خاور شہزاد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان کے انتقال پیدا ہونے والا خلا کبھی پُر نہیں ہو گا بلکہ اس سے یونائیٹڈبزنس گروپ کو ناقابل تلافی جبکہ سابق صدور ڈاکٹر کوثر ناہید انور، حاجی ندیم خان ، عمر مشتاق برگٹ نے کہا کہ ایس ایم منیر ایک طویل جدوجہد کا نام تھا انہوں نے ملکی معشیت کی بہتری اور صنعتوں کی فروغ کی حاطر طویل جدوجہد کی اور اور جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ان کا رشتہ بہت گہرا تھا۔

سینئرنائب صدر مظہر اکرام نے کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے ان کی کاوشش کاروباری طبقہ کے لیے ناقابل فراموش ہیں۔

چیئرمین میڈیا قائمہ کمیٹی و سابق ایگزیکٹوممبر چوہدری سہیل عزیز نے کہا کہ ہم ایک محسن سے مرحوم ہو گے ہیں چھوٹے شہر وں کے چیمبر آف کامرس کے لیے ایس ایم منیر مرحوم کی محبت ہمیشہ رہی یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے دلوں کی دھڑکن رہے اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔

تعزیتی ریفرنس میں شرکت کرنے والوں میں سابق صدر جے سی سی آئی عرفان لطیف قریشی، ایگزیکٹو ممبرز زاہد چوہان، میاں محمد ادریس کیانی، تیمور علی مخدوم، زین العابدین، رانا شاہد، سیکرٹری جنرل محمد شاہ زیب خان اور الیکٹرونک میڈیا کمیٹی کے چیئر مین الیاس صادق وٹو شامل تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.