جہلم میں خاتون سے زیادتی اور نازیبا ویڈیو خاتون کے شوہر کو بھیج کر طلاق دلوانے والا ملزم گرفتار

0 5

جہلم: جادہ میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی دھمکیاں دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے، جادہ میں دانیال صغیر ولد صغیر احمد نے مبینہ طور پر چند ماہ قبل شادی شدہ خاتون کو کھانے میں نشہ آور گولیاں ملا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا لیں۔

پولیس کے مطابق ملزم شادی شدہ خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر کافی عرصہ سے بلیک میل کر رہا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم دانیال صغیر نے خاتون کے شوہر کو ویڈیو بھیج کر طلاق بھی دلوادی، ملزم سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور ملزم سے ویڈیو برآمد کر لی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.