میونسپل کمیٹی جہلم میں بلڈنگ انسپکٹر کی سیٹ 5 ماہ سے خالی، غیر قانونی تعمیرات عروج پر

جہلم: میو نسپل کمیٹی جہلم میں بلڈ نگ انسپکٹر کی سیٹ 5 ماہ سے خالی۔ بلڈنگ انسپکٹرکی سیٹ خا لی ہو نے کی وجہ سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات دھڑلے سے جاری ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔
پلازہ جات اور دکا نیں کی تعمیر اختتا می مرا حل پہنچ چکی ہیں۔ قانون کی کمز وری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانو نی تعمیرات کی جا رہی ہیں جس میں پارکنگ اور سیوریج کا کو ئی انتظام مو جود نہیں قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں ۔
جہلم کے ملحقہ علاقہ جات محمدی چوک، جادہ، کریم پورہ میں غیر قانو نی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں بلڈ نگ انسپکٹر کی تعینا تی وقت کا اہم تقاضا ہے اتنی اہم سیٹ پر اتنے عرصے سے کیوں خا لی ہے ،اس کے پیچھے کیا عوامل کا ر فرما ہیں، کیا حکام با لااس سے بے خبر ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے ایک انسپکٹر کی عارضی طورپر اٹیچمنٹ کی گئی ہے کس کے پاس مکمل اختیار بھی نہیں ،معاملات کے جوں کے توں پڑے ہوئے ہیں۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور کمشنر راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ غیر قانونی تجا وزات کے خلاف ایکشن لیا جا ئے اور بلڈنگ انسپکٹر کی جلد سے جلد تعینا تی کو یقینی بنا ئے جا ئے تا کہ غیر قانو نی طور پر بننے والی بلڈنگز کو رو کا جا سکے۔