کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کی زیرصدارت کسانوں کی فلاح وبہبود اور مختلف محکموں سے ان کے درپیش مسائل کے ازالے کیلئے قائم ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ زراعت، محکمہ انہار،لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ، سیڈ کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
کسان بورڈ ڈویژنل صدر چویدری آفتاب ساہی صاحب اور ضلعی صدر چویدری مسرت نو از صاحب کی شرکت اجلاس میں کھاد ڈسٹریبیوشن، بیج تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کسانوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا اور ان کو حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت پنجاب تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے، انہوں نے کسانوں کو بیج، یوریا اور کیڑے مار سپرے کی فراہمی کے حوالے سے کسانوں ڈیلرز کے درمیان میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔