ایس ایم منیر کا انتقال، یونائیٹڈ بزنس گروپ عظیم لیڈرسے محروم ہوگیا۔ شکیل احمد، چوہدری سہیل عزیز

0 8

جہلم: سابق صدرایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر بزنس کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت تھے یونائیٹڈ بزنس گروپ ایک عظیم لیڈرسے محروم ہوگیا ہے ان کی ملکی معیشت کی بہتری اوربزنس کمیونٹی کیلئے گرانقدرخدمات تھیں۔

ان خیالات کااظہارسابق صدر جے سی سی أئی وایگزیکٹوممبرایف پی سی سی آئی شکیل احمد چوہدری اورسابق ایگزیکٹوممبرجے سی سی آئی و چیئرمین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز نے معروف صنعتکار وسابق صدرفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے ایس ایم منیرکی وفات پرگہرے دکھ ورنج کااظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم منیر بھائی جان نے ملکی معیشت کی بحالی میں گرانقدرخدمات سرانجام دیں اورانکی آوازکوحکومتی ایوانوں تک پہنچایا،یہی وجہ ہے کہ وہ کاروباری طبقوں کی ہمیشہ دلوں کی دھڑکن رہے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے انہوں نے اپنی خرابی صحت کے باوجودہمیشہ پاکستان کی صنعتوں کی بہتری کیلئے اپنے کاوشیں جاری رکھیں، ان کے انتقال پرپاکستان کی بزنس کمیونٹی سوگوارہے ارفیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے یونائیٹڈ بزنس گروپ کاناقابل تلافی نقصان ہواہے،ان کاخلاکبھی پُرنہیں ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.