جہلم میں چور ٹرانسفارمر اور موبائل چوری کر کے فرار، پنڈدادنخان میں دوشیزہ اغواء

0 14

جہلم: ضلع جہلم میں چور ٹرانسفارمر اور موبائل چوری کر کے فرار، پنڈدادنخان میں دوشیزہ اغواء، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ہارون عباس SDO واپڈا کالا گجراں نے تھانہ صدر پولیس کو بتایا کہ نا معلوم چور ٹھٹی مغلاں سے ٹرانسفارمر بجلی پول سے اتار کر 3 کوائلز جن کی مالیت 4 لا کھ 50 ہزار ہے چوری کر کے لے گئے ہیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تھانہ لِلہ کے علاقہ سے 26 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر لیا گیا، پولیس مقدمہ درج کر کے بازیابی کے لئے کوششوں میں مصروف ہے ۔

پنڈدادنخان میں شارون جمیل کی دکان سے نامزد ملزم مو با ئل فون چور ی کر کے لے گیا شہر ی نے تھا نہ پنڈ دادنخان میں مقدمہ درج کروا دیا۔

دینہ میں چوری کی وادات ہوئی جس میں شہری دینہ چوک میں پی ٹی آئی کے جلسہ میں آیا ہوا تھا رش کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے چور نے محمد اسماعیل نامی شہری کی جیب سے موبائل چوری کر لیا تھا نہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.