جہلم میں ڈاکو پاکستانی نژاد برطانوی فیملی سے 30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار

0 185

جہلم: برطانیہ پلٹ فیملی کے ساتھ ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، تین مسلح ڈکیت خواتین سے 30 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کالا گجراں میں پاکستانی نژاد برطانوی فیملی شاپنگ کر کے رکشہ پر واپس گھر جا رہی تھی کہ 3 نامعلوم ڈاکو موٹرسائیکل پر آئے اور اسلحہ کے زور پر 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 14 عدد طلائی چوریاں، 1 عدد انگوٹھی اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر فیملی کو یرغمال بنا کر سر عام لوٹ مار کی، خواتین رکشے پر گھر آرہی تھیں کہ مسلح ملزمان تعاقب میں تھے۔ مسلح ملزمان کی رکشے کا تعاقب کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

جہلم پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.