جہلم میں اڑیال کا غیر قانونی شکار کرنے والا ملزم پکڑا گیا، 5 ملزمان فرار

0 19

جہلم میں اڑیال کا غیرقانونی شکار کرنے والا ملزم پکڑا گیا، 5 ملزمان فرار، ذبح شدہ اڑیال برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق علی رضا وائلڈ لائف انسپکٹر چیک پوسٹ کھائر شریف جہلم اور ان کی ٹیم نے کچھ اشخاص کو شکار کرتے ہو ئے دیکھا عدیل اکرم، محمد بنارس، محمد فیضان، اسامہ، علی زمان، عدنان نے پروٹیکٹڈ ایریا سے اڑیال کا شکار کیا۔

وائلڈ لائف انسپکٹر چیک پوسٹ کھائر شریف جہلم اور ان کی ٹیم کر آتا دیکھ کر سب بھاگے جن کا تعاقب کیا گیا اور عدیل اکرم نامی شخص کو ذبع شدہ اڑیال کے ساتھ پکڑ لیا گیااور مقامی پولیس کے حوالے کیا۔

تھانہ چوٹالہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.