میونسپل کمیٹی جہلم انکرو چمنٹ عملہ 3 افراد پر مشتمل، شہر میں تجاوزات کی بھرمار

0 21

جہلم شہر میں تجا وزات کی بھرمار، ایک انسپکٹر اور 2 کلاس فور ملازمین پر مشتمل انکرو چمنٹ عملہ محکمہ کی جانب سے فراہم کردہ خراب گاڑی کے ساتھ کام کر نے میں مصروف عمل ہے۔انکرو چمنٹ عملہ کو پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جہلم میں قائم تجا وزات ہٹانے کے لئے انکرو چمنٹ کا 3ارکان پر مشتمل اس عملہ اکثر و بیشتر قبضہ ما فیا کی جانب سے بدتمیزی، کار سر کار میں مداخلت ،دھمکیوں اور لڑائی جھگڑ ے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اکثر سننے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ انکرو چمنٹ عملہ کی کا روائی پر قبضہ ما فیا مشتعل ہو جا تاہے اس لئے عملہ کو سیکیورٹی فراہم کر نا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انکروچمنٹ عملہ کی تعداد میں اضافہ کیا جا نا اشد ضروری ہے 15 مزید ملا زمین در کار ہیں مگر ایک انسپکٹر اور 2ملازمین خراب گاڑی کو گھسیٹتے ہو ئے بر ے حا لا ت میں اپنی ذمہ داریوں کو پو را کر نے کی کو شش کر ر ہے ہیں ۔

تجا وزات کو ہٹا نے اور قبضہ ما فیا کے خلاف ایکشن لینے کے ساتھ سٹاف کی کمی کو دور کر نا ،اچھی گاڑی فراہم کر نا اور پو لیس کو اس عملہ کے ساتھ تعینات کر نا بھی اشد ضروری ہے ۔اعلیٰ حکام اس مسئلے کو حل کر نے کے لئے اقدامات کریں ۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.