معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اظہار افسوس

0 16

جہلم: معروف صنعتکار ایس ایم منیر کے انتقال پر صدرجہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاورشہزاد نےاظہارافسوس کیا۔

صدرجہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاورشہزاد نے معروف صنعت کارایس ایم منیر کے اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی ناگہانی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا کاروباری طبقے میں عرصے تک پُر نہیں کیاجاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایس ایم منیر نے کاروباری برادری کی فلاح وبہبود کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی نمایاں خدمات سرانجام دیں مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایس ایم منیر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.