جہلم شہر کے علاقہ بلال ٹاؤن سے ملحقہ آبادیاں کو مکین بنیادی سہولیات سے محروم

0 15

جہلم: شہر کے علاقہ بلال ٹاؤن سے ملحقہ آبادیاں، سکندر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، ڈھوک مقرب کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، آبادیوں کو ملانے والا راستہ بھی گڑھوں میں تبدیل، علاقہ مکینوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلال ٹاؤن سے ملحقہ آبادیاں ، سکندر ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، ڈھوک مقرب کے مکینوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سینکڑوں نفوس پر مشتمل محلہ مسلم ٹاؤن، سکندر ٹاؤن، ڈھوک مقرب اور نئی آبادیاں قائم ہو چکی ہیں لیکن آج کے ترقی یافتہ دور میں ضلعی ہیڈ کوارٹر سے محض چند کلو میٹر دور کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

علاقہ مکینوں نے بتایا کہ اس سے قبل ایک تحریری درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب کے دفتر بھی ارسال کی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ ہمارے علاقوں میں نہ تو سیوریج کی سہولت مہیاکی گئی ہے اور نہ ہی پختہ سڑکیں ہیں، کچی سڑکوں میں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں ، اگر کوئی شخص بیمار ہو جائے تو اور بارشوں کا موسم ہو تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں نے 1 سال قبل عام انتخابات کے موقع پر ووٹ لینے سے قبل بلند و بانگ دعوے کیے 1 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے مسلم ٹاؤن ، سکندر ٹاؤن ، ڈھوک مقرب سمیت دیگر علاقوں کے مکین پتھر کے زمانے کی زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ مکینوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ علاقہ مکین حکومتی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.