جہلم میں متعدد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے باوجود آلودگی میں اضافے کا سبب بننے لگے

0 12

جہلم: محکمہ ماحولیات نے ہائی کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، محکمہ ماحولیات کی نااہلی اور چشم پوشی کے باعث ضلع بھر میں قائم متعدد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے باوجود عملدرآمد نہ ہو سکا۔ بھٹوں کی چمنیوں سے نکلنے والا زہر آلود کالا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بننے لگا۔

ضلع بھر میں 101 بھٹے قائم ہیں حکومت پنجاب کی سموگ پر قابو پانے کے لئے سخت پالیسیوں کی بدولت محض چند ایک کوئلے سے چلنے والے بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا جس سے غیر معمولی حد تک فضائی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملی ، لیکن اب بھی شہر سے ملحقہ علاقوں سمیت ضلع بھر میں متعدد بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کوئلے سے چل رہے ہیں جس کی وجہ سے فضائی آلودگی میں خطرناک حدتک اضافہ ہو گیاہے۔

فضاء میں گرد، مٹی، بھٹوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والا زہر آلود کالا دھواں فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے جس کی وجہ سے شہری گلے، سانس، آشوب چشم، سمیت دیگر مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئلوں پر چلنے والے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر مستقل بنیادوں پر منتقل کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ماحولیات ضلع جہلم کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی کیوجہ سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے بھٹوں پر زگ زیگ ٹیکنالوجی موجود ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونا محکمہ ماحولیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.