ضلع جہلم میں نو عمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈی وارمنگ مہم کا آغاز

0 19

جہلم: آئی آر ڈی پاکستان کے تعاون سے ضلع جہلم میں نو عمر بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ڈی وارمنگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سی ای او ہیلتھ اور سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ ساجد نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سول لائنز میں بچوں کو دوا پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ ضلع جہلم میں ڈی وارمنگ مہم 28 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہے گی۔

اس مہم کے دوران 5 سے 14 سال تک کی عمر کے 2 لاکھ 63 ہزار سے زائد بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی دوا دی جائے گی۔ ان بچوں میں سرکاری و پرائیویٹ سکولوں، مدارس میں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کے ساتھ ساتھ ایسے بچے جو کسی وجہ سے ایجوکیشن سسٹم کا حصہ نہیں ہیں انہیں بھی دوا کھلائی جائے گی۔

ڈی وارمنگ مہم میں محکمہ صحت اور ایجوکیشن کے افسروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پیٹ کے کیڑے بچوں کی دماغی اور جسمانی نشوونما میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، آنتوں میں کیڑوں سے پیدا ہونے والی بیماریاں، خوراک سے غذائی قوت حاصل کرنے میں رکاوٹ بنتی ہیں جو خون کی کمی، غذائی کمی اور کمزور ذہنی و جسمانی نشوونما کا باعث بنتی ہیں۔

یہ بیماری پاکستانی بچوں کی طویل المدت صحت، تعلیم اور پیداواری صلاحیت کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ پیٹ کے کیڑوں کے خلاف عوامی سطح پر سالانہ مہم ہمارے بچوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یہ بچوں کی جسمانی و ذہنی نشوونما میں مدد دے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.