لٹیروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ چوہدری فراز حسین

0 17

جہلم: حقیقی آزادی مار چ کیلئے سینکڑوں گاڑیوں کا کارواں ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف چوہدری فراز حسین کی قیادت میںجس میں ممبران صوبائی اسمبلی، ضلعی، تحصیل اور یونین کونسلز کی تنظیموں کے عہدیداران اور ورکرز کی کثیر تعداد جی ٹی روڈ سے قافلے کی شکل میں راولپنڈی پہنچے۔

جہلم جادہ کے مقام پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزاد ی مارچ کے اس فیصلہ کن مرحلے پر ہر قدم پر اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشا نہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کے غیور عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے فوری صاف شفاف انتخابات کے مطالبے کے حق میں ہیںوطن عزیز معاشی وسیاسی طور پر جن گھمبیر مسائل سے دوچار ہے اس کا واحد اور فوری حل صاف و شفاف انتخابات ہی ہیں، وفا ق میں بیٹھی 13 جماعتیں اپنے مفادات کی بجائے 22 کروڑ عوام کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی سمندر کیساتھ پاکستانیوں کے حقوق اور منزل کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے عوام جان چکی ہے کہ لٹیروں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ یہ قافلہ قوم کی خود مختاری، سلامتی ،آزادی، غیر ملکی ڈکٹیشن ،اور ناجائز مطالبات نہ ماننے کے لئے راولپنڈی کے لئے جا رہا ہے اورآذادی مارچ کی تحریک اپنے مقاصد حاصل کرنے تک جاری رہے گی۔ لاکھوں کی تعداد میں عوام گھروں سے نکلے ہیں جس کا مقصد انصاف و قا نون کی بالا دستی اور نظام کی تبدیلی انتخابات کامطا لبہ پورا ہونے تک حکومت کیخلاف ہمارا پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم اس پر لبیک کہیں گے۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کار کنا ن ،یوتھ ونگ ،آئی ایس ایف، خواتین ونگ، عہدیداران ورکرز بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.