جہلم شہر کے قبرستانوں میں مردے دفنانے کی جگہ ناپید

0 10

جہلم: شہر کے قبرستانوں میں مردے دفنانے کی جگہ ناپید، مرکزی قبرستان و دیگر قبرستانوں کیلئے مزید اراضی خریدنے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق قدیمی قبرستان جو شہر کے وسط میں قائم ہے جسے مرکزی قبرستان کے نام سے پکارا جاتا ہے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں قائم دیگر قبرستانوں میں بھی مردے دفنانے کیلئے جگہ تیزی کے ساتھ ختم ہو رہی ہے، متعدد بار قبروں کی کھدائی کے دوران زمین سے مردوں کی ہڈیاں نکلنے کے باعث قبروں کی جگہ تبدیل کرنا پڑتی ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

جہلم شہر اور گردونواح کے علاقوں کی آبادی تقریباً ًہزاروں سے تجاوز کر رہی ہے، ان علاقوں میں قائم قبرستانوں کیلئے شہریوں نے نئی جگہ مختص کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرسے ملحقہ جگہوں پر سرکاری اراضی خالی پڑی ہوئی ہیں جوکہ کسی استعمال میں نہیں، مذکورہ اراضی شہر کے قبرستان کیلئے موزوں جگہ تصور کی جاتی ہے۔

عوامی، سماجی، مذہبی، شہری حلقوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر سے ملحقہ علاقوں میں موجود سرکاری اراضی قبرستانوں کے لئے مختص کی جائے تاکہ شہری اپنے پیاروں کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ دفنا سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.