ایم اے جناح گرائمر بوائز اینڈ گرلز ہائی سکول روہتاس روڈ میں سکول کونسل کا ماہانہ اجلاس کا انعقاد

0 17

جہلم: ایم اے جناح گرامر بوائز ہائی سکول روہتاس روڈمیں سکول کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہمایوں یونس نے خصوصی شرکت کی، اجلاس کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا۔

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرنے سکول کونسل کے قیام کی افادیت اور اہمیت پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء والدین اور اساتذہ اور انتظامیہ کسی بھی متاثر شخص کی طرف سے کسی بھی قسم کی عام شکایت پر کروائی کرنا ہے غیر نصابی سر گرمیوں، کھیلوں، فیلڈ ٹپس کی نوعیت کا کوئی بھی معاملہ کونسل ے سامنے رکھا جا سکے گا اس کے ساتھ سکولوں کے بارے میں سیر حاصل کی بات کی۔

تمام ممبران نے کو طلباء کی تعلیم و تربیت میں بہتر اقدام کے طور پر اسے خوب سراہا اور ادارے کی بہتر رہنمائی اور اپنی کوششوں کا وعدہ کیا پرنسپل شکیل حسین شاہ نے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا یہ بہت احسن اقدام ہے کہ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں جو بھی ہدایت جاری کرے کی ہم کونسل ممبران اس پر بات کرتے ہوئے عمل پیرا ہوں گے۔

جنرل ممبر چوہدری اشفاق نے آئندہ بھی رہنمائی کے لیے درخواست کی اجلاس میں تمام ممبران کے اتفاق سے آئندہ کے لائحہ عمل طہ ہوا اور اہم فیصلے کئے گئے۔

بعد ازاں ایم اے جناح گرامرگرلز ہائی سکول روہتاس روڈ میں سکول کونسل کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہمایوں یونس نے خصوصی شرکت کی۔

پرنسپل سیدہ رافعہ شکیل اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرکی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے سکول کونسل کے قیام کی افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور کام کو عبادت سمجھ کر کرنے کو کہا تمام ممبران نے حکومت کے اس احسن اقدام کو طالبات کی تعلیم و تربیت میں بہتر اقدام کے طور پر سراہا اور ادارے کی بہتر رہنمائی اور اپنی کوششوں کا وعدہ کیا۔

اجلاس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.