نبی پاک ﷺ کا بتایا ہوا راستہ انسانوں کو بے راہ نہیں ہونے دیتا۔ سید خلیل حسین کاظمی

0 16

جہلم: نبی پاک ﷺ کا بتایا ہوا راستہ انسانوں کو بے راہ نہیں ہونے دیتا، جنت کی راہ پر چلنے کیلئے نقش ِرسول پاکﷺ کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار شہر کی معروف سماجی و مذہبی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے نبی پاک ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں اپنے راستے متعین کریں تو دنیا و آخرت میں کامیابی سے منزل تک پہنچ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم محض گفتار کے غازی ہیں، کردار کے نہیں، ہم کتابوں و کاغذوں میں خود کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں ، لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرتے، پیغام مصطفی کی تعلیمات سے انسانی زندگی اور سوچ وفکر میں جو انقلاب بر پا ہوا اس کی نظیر دنیا میں نہیں ملتی۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ہمیں جنت کی راہ پر چلنے کے لئے نقش رسول پاک ﷺ کو مشعل ِ راہ بنانا ہوگا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.