جہلم کا رہائشی شخص لاکھوں روپے جعلی کرنسی سمگل کرتے ہوئے گرفتار

0 249

جہلم کا رہائشی شخص کو کے پی کے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام کر کے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوہاٹ روڈ قمر دین گڑھی پل پر مسافر گاڑی سے ایک مشکوک شخص کو اتار کر جس کی تلاشی لینے پر ایک لاکھ 55 ہزار روپے جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کر کے ملزم جاوید خالد ولد خالد خان کو گرفتار کرل یا۔

گرفتار ملزم ضلع جہلم کا رہائشی ہے جو کہ سوارویوں کی گاڑی کے ذریعے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.