جہلم پولیس کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

0 26

جہلم پولیس کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جلالپور شریف میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کے سابق اسسٹنٹ سب انسپکٹر چوہدری نعیم گوندل گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم نعیم گوندل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جلالپور شریف میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں پولیس سمیت شہری، سماجی، رفاعی، فلاحی، کارروباری، مذہبی، صحافتی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.