جہلم میں مدر ٹریسا ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام

0 17

جہلم: نجی ہوٹل میں مدر ٹریسا ایجوکیشن ٹرسٹ جس کے بانی پرویز جارج کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں ان بچوں اور ان کے والدین کو نجی ہوٹل میں مدعو کیا گیا۔

مزدور اور غریب والدین کو اور ان کے بچوں کو اس میں دعوت دی گئی اور تقریب میں بچوں کو تعلیم اور باالخصوص والدین کو تربیت کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی، اس تقریب میں صدر انجمن شہریان چوہدری نوید کو مہمان خصوصی کے طور پر دعوت دی گئی۔

صدر انجمن شہریان چوہدری نوید نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرویز جارج نے مدر ٹریسا ایجوکیشن ٹرسٹ کے حوالے سے جو کام کر رہے ہیں اس سے نہ صرف غریب اور مزدور والدین کی حوصلہ افضائی ہوئی بلکہ ہمارے معاشرے میں اس اقدام سے بین المذاہب بھائی چارے کو تقویت ملے گی اور پاکستان میں امن اور بھائی چارے کا ماحول بنے گا جو ہم دنیا کو بتا سکیں گے کہ ہم عظیم قوم ہیں۔

تقریب کے آخر میں بچوں کو انعامات اور ہوٹل کی جانب سے پرتکلف ڈنر بھی پیش کیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.