سٹی ہاؤسنگ جہلم میں مالی امداد کرنے کے بہانے بلا کر دو افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

0 792

جہلم: خواتین سے جنسی زیادتی کے واقعات نہ تھم سکے، جہلم کی مشہور نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں مالی امداد کرنے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر دو افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی اور بدفعلی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

سٹی ہاؤسنگ جہلم میں فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کی رہائشی (ع) نامی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ صدر میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمود انور ساکن 12 بلاک مکان نمبر 4 نے ایک ہفتہ قبل ٹیلیفون رابطہ ہوا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ہماری آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو ہونے لگی میں نے اسے گھریلو حالات بتائے کہ ہم غریب لوگ ہیں تو اس نے کہا کہ میں آپ کی مالی مدد کروں گا۔ گزشتہ روز محمود انور نے مجھے اپنے گھر بلایا اس طرح رات ساڑھے 7 بجے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں محمود انور کے پاس پہنچی اور وہ مجھے اپنے ساتھ اپنے گھر لے گئے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ گھر میں پہلے سے ایک شخص شاہد محمود بھی موجود تھا ، دوران گفتگو انہوں نے مجھے چائے پلائی اس کے بعد دونوں نے میرے ساتھ زیادتی کی اور صبح ہوتے ہی انور اور شاہد مجھے ہاؤسنگ سوسائٹی کے باہر سڑک پر چھوڑکر بھاگ گئے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر زیر دفعہ 375-A ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.