قوم اپنا فیصلہ کرچکی ہے، انتشار سے نکلنے کا ایک واحد راستہ شفاف انتخابات ہے ۔ فراز چوہدری

0 13

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ قوم اپنا فیصلہ کر چکی ہے، انتشار سے نکلنے کا ایک واحد راستہ شفاف انتخابات ہے ۔

پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما فراز حسین چوہدری نے کہا ہے کہ قوم کا کپتان گولیاں کھانے کے باوجود عوام کے مفادات کی خاطر ڈٹا ہوا ہے، اپنی حقیقی آزادی کے لئے باہر نکلنے کے لئے قوم کو ہمہ وقت تیاررہنا ہوگا اور اچھی خبر یہ ہے کہ پوری قوم سابق وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، جب تک نئے انتخابات کا اعلان نہیں ہوجاتا روزانہ معیشت کی تباہی میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ انتشار سے پاکستان کو نکالنے کے لئے ایک ایک دن کے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں ، امپورٹڈ حکمران ہماری معیشت کو جس صورتحال میں لے کرجارہے ہیں وہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ بنتا جارہا ہے۔

چوہدری فراز حسین نے مزید کہا کہ حکومت پی ٹی آئی قیادت کو دہشت گرد ثابت کرنے کے لئے تمام ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہی کے دہانے پرکھڑا ہے۔ حکمرانوں کو چاہیے کہ بلا تاخیر انتخابات کا اعلان کریں تاکہ ملک میں بے چینی کی فضاء کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.