26 نومبرکو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر راولپنڈی پہنچے گا۔ سید ابرار حسین شاہ

0 18

جہلم: سید ابرار حسین نے کہا کہ 26 نومبر عمران خان کی کال پر عوام کا سمندر راولپنڈی پہنچے گا جس طرح لا نگ مارچ کا بھرپور استقبال کر کے جہلم والوں نے اپنے باشعور ہو نے کا ثبوت دیا ہے، اسی طرح 26 نومبر کو بھی جہلم کی عوام نکلے گی اور حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کر کے امپورٹڈ حکو مت کے خلاف آواز بلند کر ے گی۔

پاکستان تحریک انصاف جہلم کے تحصیل صدر سید ابرار حسین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہلم با شعور اور دلیر لوگوں کی دھرتی ہے جو ملک وقوم کے نام پرجان کے نذرانے پیش کر نے سے دریغ نہیں کرتی اب بھی ملک و قوم کا دفاع کر نے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

انہوں نے کہا کہ کر پٹ ٹولے کے خلاف علم کا پرچم بلند کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور مجھے یقین ہے جہلم کے عوام اس جنگ میں بھر پور شرکت کر کے تاریخ رقم کر یں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.