جہلم کے غیور عوام 26 نومبر کو عمران خان کا راولپنڈی میں شاندار استقبال کریں گے۔ فراز چوہدری

جہلم:چوہدری فراز حسین نے کہا کہ 26 نومبر کو چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی آمد پر ضلع جہلم کے غیور ،نڈر ، دلیر عوام سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کی زیر قیادت اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے تحصیل سوہاوہ، دینہ اور تحصیل پنڈدادنخان سے آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں کے عوام نے عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فوادحسین چوہدری کی ز یر قیادت ہر احتجاج میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور جس کا اظہار چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان27 اگست کو سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کے مقام پر اپنی تقریر میں بر ملااظہار کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 نو مبر کو ضلع جہلم کا عوامی قافلہ عوامی جوش و خروش اور تعداد کے حوالے سے ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے مقابلے میں سرفہرست ہو گا، تمام تر انتظامات اور تیا ریاں مکمل کی جارہی ہیں ، ضلع جہلم سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین ، ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد کی زیر قیادت پر جوش قافلے قائد کا راولپنڈ ی میں شاندار استقبال کریں گے۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ آذادی مارچ کو نا کام مارچ کا نام دینے والے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں، الیکشن کا اعلان ہو نے دیں، عوام ووٹ کی پرچی سے خود فیصلہ کرکے دکھا ئیں گے، کہ ان کے ضمیر کی آواز کس کے حق میں بلند ہوتی ہے۔ حکومتی پابندیوں اور شخصیتوں کے باوجود سڑکوں اور میدانو ن میں نکل کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آواز پر شہر شہر احتجاج میں شامل ہونے والے لوگ ن لیگ اور ان کے حواریوں کا دھڑن تختہ کر کے رکھ دیں گے۔