بارونق بازاروں اور چوک چوراہوں میں غیرقانونی رکشہ اسٹینڈ قائم، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے

0 14

جہلم: شہر کے با رونق بازاروں اور چوک چوراہوں میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ، تاجروں اور رکشہ ڈرائیوروں میں لڑائی جھگڑے روزانہ کا معمول بن گئے، ٹریفک پولیس سمیت انتظامیہ خاموش تماشائی، شہری سراپا احتجاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اہم بارونق بازاروں، چوک چوراہوں ، سرکاری دفاتر کے باہر جگہ جگہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم ہونے سے نہ صرف تاجروں کے کارروبار پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں بلکہ حادثات کی شرح میں بھی غیر معمولی اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے بھی روزانہ کا معمول چکے ہیں۔

ڈی ایس پی ٹریفک اور انتظامیہ کی ناک تلے رکشہ ڈرائیوروں نے قبضہ مافیاء کا روپ دھار رکھا ہے۔ اگر کوئی شہری رکشہ ڈرائیوروں کو غیر قانونی طور پر پارکنگ کرنے سے منع کرتا ہے تو انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ گالی گلوچ، لڑائی جھگڑے کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شہریوں نے بارہا مرتبہ بذریعہ اخبارات ٹریفک پولیس سمیت انتظامیہ کو در پیش مسائل بارے آگاہ کیا لیکن انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.