محکمہ فشریزکا مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف ایکشن، 33 ہزار جرمانہ

0 10

جہلم: محکمہ فشریز کا عملہ کم ہونے کے باوجود غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری، محکمہ کو لائسنس کی مد میں اب تک 3 لاکھ 30 ہزار کی آمدن، رواں ماہ 33 ہزار روپے غیر قانونی شکار کرنے والوں کو جرمانہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ فشریز نے اس سال مچھلی کا شکار کرنے والوں کے لائسنس کا آپشن دے رکھا ہے جو بھی دریائے جہلم سے مچھلیوں کا شکا ر کرنا چاہتا ہے وہ قانونی طور پر لائسنس حاصل کرے اور مچھلیاں پکڑ سکتا ہے۔ محکمہ فشریز کے پاس عملے کی کمی کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود اس ماہ 33 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا ہے جبکہ پچھلے سالوں کی طرح اس سال غیر قانونی شکار کرنے والوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس سال محکمہ نے ڈینگی کو تلف کرنے کے حوالے سے بھی اچھی حکمت عملی طے کی اور محکمہ صحت سے تعاون کرتے ہوئے جہاں جہاں جوہڑ بنے ہوئے ہیں وہاں پر لاکھوں کی تعداد میں بچہ مچھلی چھوڑی تا کہ ڈینگی کا خاتمہ ہو سکے۔ اس عمل پر ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے محکمہ کے عملے اور افسران کو شاباش بھی دی ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.