جہلم کے شہری علاقوں میں بھکاریوں کی یلغار، شہریوں کا جینا دو بھرہوکر رہ گیا

جہلم: شہری علاقوں میں بھکاریوں کی یلغار، شہریوں کا جینا دو بھرہوکر رہ گیا، شہر کی اہم سڑکوں، چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کرخریداری کے لئے آنے والے شہریوں، راہ گیروں سے بھیک مانگنا شروع کررکھا ہے، گلی محلوں میں بھی بھکاریوں نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اندرون شہر کے عین وسط میں واقع شاندار چوک، ریلوے روڈ، سول لائن روڈ، تحصیل روڈ، اولڈ جی ٹی روڈ سمیت اہم چوک چوراہوں پر بھکاریوں کی یلغار ہوچکی ہے۔
سول لائن روڈ ، ریلوے روڈ، میجر اکرم شہید روڈ، کچہری روڈ، مشین محلہ روڈ، جادہ روڈ، محمدی چوک روڈ، سول ہسپتال، ریلوے اسٹیشن، ضلع کچہری سمیت دیگر چوک چوراہوں پر جب بھی کوئی گاڑی رکتی ہے تو بھکاری، خواتین اور بچے فوراً آ کر بھیک مانگنا شروع کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ گدا گری ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اندرون شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والے گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی جائے تا کہ شہری بغیر کسی مشکل کے اپنے معاملات جاری رکھ سکیں۔