جہلم میں انتظامیہ اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کروانے میں ناکام

0 9

جہلم: ضلعی و تحصیل انتظامیہ اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام، دفتروں میں بیٹھ کر افسران میٹنگز میں کاغذی کارروائیاں کر کے سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مصروف، مہنگائی نے غریب عوام کا کچومر نکال کر رکھ دیا، سبزیوں کی قیمتوں کو پرلگ گئے، مہنگائی سے شہری پریشان، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور انتظامیہ غائب، سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ کروایا جا سکا۔

تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں، سبزیوں کی قیمتوں میں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی اور آڑھتیوں نے گٹھ جوڑ کرکے مصنوعی مہنگائی پیدا کر رکھی ہے جبکہ سبزی منڈیوں میں آلو 100 روپے، پیاز 200 روپے کلو، ٹماٹر 220 روپے، گاجر 100 روپے، بینگن 70 روپے، کریلے 70 روپے، لہسن 320 روپے ، ادرک 350 روپے، سبز مرچ 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے اور کوئی محکمہ پوچھنے والا نہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ دکاندار وںسے نرخ ناموں کے مطابق سبزی فروخت کرنے کا کہا جائے تو ریٹ لسٹوںکو بوگس ہونے کا کہہ کر صارفین کو ٹرخا دیتے ہیں۔

صارفین نے وزیراعلی پنجاب، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی اور ریٹ لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے والے ذمہ داران اور چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو مفلوج بنانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائیں تاکہ شہری حکومت کے مقررکردہ نرخوں کے مطابق اشیاء ضروریہ خرید کر گزر بسر کرسکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.