عوام کو سچ دکھانے اور بتانے پر صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ چوہدری رضوان منور

0 37

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی ترجمان چوہدری رضوان منور نے کہا ہے کہ صحافی ہمیشہ سچ بولنے پر ٹارگٹ کئے جاتے ہیں۔موجودہ دور میں میڈیا نے بہت ترقی کی ہے جس نے دنیا کو گلوبل ویلج میں بدل کر رکھ دیا ہے اب لمحوں میں عوام تک معلومات پہنچ رہی ہیں۔عوام کو سچ دکھانے اور بتانے پر صحافیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔

انہوں نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کے صحافیوں کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں قابل ذکر ہیں، جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے صوبائی اور قومی سطح پراپنا نام پیدا کیا ہے۔ جہلم پریس کلب کا عوام کے مسائل کے حل میں نمایاں کردار ہے۔ میڈیا کی مضبوط اور موثر آواز سے عوام کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ضلع بھر میں پیشہ ورانہ امور میں جہلم کے صحافیوں نے اپنا ایک منفرد مقام بنارکھا ہے جو لائق تحسین ہے۔ پاکستان میں سچ بولنے اور اظہار رائے پر پابندی ختم ہونی چاہئے۔

اس موقع پر صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوہدری مہربان حسین، جنرل سیکرٹری چوہدری وسیم تبریز، صدر میڈیا ون مرزاقدیر بیگ، جنرل سیکرٹری جہلم پریس کلب سید مستفیض اقبال بخاری ، آفس سیکرٹری عبدالغفارآذاد، چوہدری دانیال عابد، سید ناصر حسین شاہ، چوہدری تصور حسین سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.