سردی کی شدت میں اضافہ، جہلم میں گیس کی قلت شدت اختیار کرنے لگی

0 15

جہلم: موسم شدید سرد ہوتے ہی گیس کی قلت شدت اختیار کرنے لگی، اگلے ماہ سے گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں صرف 8 گھنٹے گیس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گیس کی قلت سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوگا کیونکہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے پاس صوبے کے لیے مطلوبہ مقدار میں گیس دستیاب نہیں ہوگی اس کی وجہ یہ ہے کہ گیس کی پیداوار میں پنجاب کا حصہ دیگر صوبوں سندھ، بلوچستان اور کے پی کے سے کم ہے۔

آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پر پہلا حق اس صوبے کا ہے، جہاں سے سوئی گیس نکلتی ہے۔ لہٰذا دیگر صوبوں میں صورتحال کچھ بہتر رہے گی لیکن پنجاب میں گھریلو صارفین کو گیس ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے کے وقت فراہم کی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.