دینہ میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی لانگ مارچ کی جھلکیاں

جہلم: حقیقی آزادی مارچ بدھ کی رات دینہ پہنچا۔
تحریک انصاف کی مرکزی لیڈر شپ نے فواد چوہدری کی رہائش گاہ لدھڑ ہاؤس پر رات گزاری۔
دینہ میں جلسہ اور استقبال کا انتظام مقامی ایم پی اے یاور کمال اور سابق امیدوار ایم پی اے چوہدری زاہد اختر کی جانب سے کیا گیا تھا۔
دینہ میں جلسہ شام ساڑھے چار کے قریب شروع ہوا۔
تحریک انصاف جہلم کی ناراض قیادت نے دینہ جلسہ میں شرکت کی۔
جلسہ سے قبل ڈی پی او جہلم نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور سکیورٹی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔
مارچ کی سیکورٹی پر تین ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے۔
جلسہ میں تحصیل دینہ، سوہاوہ، ڈومیلی، اڈرانہ، میر پور آزاد کشمیر سے کارکن قافلوں کی شکل میں شریک ہوئے۔
فواد چوہدری گروپ سے ابھرتے سیاسی رہنما چوہدری فوق شیرباز کی قیادت میں بھرپور قافلے بھی استقبال کیلئے پہنچے۔
عمران خان کا خطاب 4:30 پر شروع ہوا جو 20 منٹ جاری رہا۔