سول ہسپتال جہلم میں 10 کروڑ روپے کی لاگت سے 3 نئے منصوبوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر

0 20

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ، انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے ایم ایس شعیب کیانی کو ہسپتال میں تین نئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی جس میں گائنی وارڈ کے ساتھ نوازئیدہ بچوں کے لیے نرسری، او پی ڈی بلاک اور جنرل وارڈ بنانے کا منصوبہ شامل ہے، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے منصوبے کی فنڈنگ کی جا رہی ہے جس پر کم و بیش 10 کروڑ روپے تک کی لاگت آئے گی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں نئی بننے والی پارکنگ کا بھی دورہ کیا اور ٹھیکیدار کو ٹف ٹائل لگا کر کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ پارکنگ کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے کہا کہ ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.